رحیم یار خان میں ضلعی انتظامیہ نے گنا سندھ میں فروخت کرنے پر پابندی عائد کی تھی جس پر گنا کاشتکار احتجاج کررہےتھے
رحیم یار خان میں ضلعی انتظامیہ نے گنا سندھ میں فروخت کرنے پر پابندی عائد کی تھی جس پر گنا کاشتکار احتجاج کررہےتھے

سندھ میں گنا فروخت کرنے پر پابندی کیخلاف کسانوں کا دھرنا ختم

قومی شاہراہ سندھ پنجاب سرحد پر گنا کاشتکاروں کا صبح سے جاری دھرنا مذاکرات کےبعد ختم کردیاگیا۔
رحیم یار خان میں ضلعی انتظامیہ نے گنا سندھ میں فروخت کرنے پر پابندی عائد کی تھی جس پر گنا کاشتکار احتجاج کررہےتھے۔
چیئرمین آل پاکستان کسان فاؤنڈیشن کےرہنمامحمود الحق بخاری کےمطابق انتظامیہ نے گنا سندھ میں فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کےبعد سندھ پنجاب سرحد پر دھرنا ختم کردیاگیا۔
احتجاج کرنےوالےکاشت کاروں کاکہناتھاکہ سندھ میں گنے کا ریٹ 320 جبکہ رحیم یارخان میں 260 سے 280روپے تک ہے۔