جب نوازشریف سیاسی میدان میں ہوگا تو کسی سلیکٹڈ یا سلیکٹرکی نہیں چلےگی، مریم نواز
جب نوازشریف سیاسی میدان میں ہوگا تو کسی سلیکٹڈ یا سلیکٹرکی نہیں چلےگی، مریم نواز

لوگوں کی آہ و بکا کو بلیک میلنگ قرار دینا شرمناک ہے۔ مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ” یہ بے حسی کی انتہا ہے ، آپ پر 22 کروڑ عوام کی ذمہ داری ہے ، لوگوں کی آہ و بکا کو بلیک میلنگ کہیں گے تو آپ کو اس پر شرم آنی چاہیے ۔

مریم نوازکا کہناتھا کہ آپ پر بائیس کروڑ عوام کی ذمے داری ہے ،وہ ومصیبت میں ہیں اورآپ کو پکاررہے ہیں جسے آپ بلیک میلنگ کہہ رہے ہیں تو آپ کو اس پر شرم آنی چاہیے ، وہ لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں رکھ کر بیٹھے ہوئے ہیں، کیا آپ کی انا ان کی لاشوں سے بڑی ہے ،وہ کہہ رہے ہیں آپ آجائیں اوران کے سروں پر ہاتھ رکھیں،ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں کچھ یقین دہانیاں کروا دیں تو ہم لاشوں کو دفنا دیں گے، یہ آپ کا فرض ہے اورآپ کو کرنا پڑے گا ۔

مریم نوازشریف نے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس ترکش ڈرامے دیکھنے اور ایکٹروں سے ملنے کا وقت ہے ، آپ کے پاس کتوں سے کھیلنے کا وقت ہے مگر مظلوموں کے سروں پر ہاتھ رکھنے کا وقت نہیں ۔

یاد رہے کہ عمران خان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہزارہ برادری ایک مطالبہ یہ تھا کہ وزیراعظم آئیں تو ہم لاشوں کو دفنائیں گے ، میسج دیا کہ سب مطالبات مانے گئے تو یہ ڈیمانڈ ٹھیک نہیں، کسی بھی ملک کے وزیراعظم کو اس طرح بلیک میل نہیں کرتے، اس طرح ہوا تو ہرکوئی بلیک میل کرے گا۔