اسامہ ستی اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا تھا۔فائل فوٹو
اسامہ ستی اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا تھا۔فائل فوٹو

اسامہ ستی قتل۔پانچوں پولیس اہلکار نوکری سے برطرف

طالب علم اسامہ ستی کے قتل میں ملوث پانچوں پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے اسامہ ستی کے قتل میں ملوث پانچوں پولیس اہلکاروں کی نوکری سے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ برطرف ہونے والوں میں سب انسپکٹرافتخار، کانسٹبل مصطفیٰ، شکیل، مدثر اور سعید شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اسامہ ستی کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آنے کے بعد آئی جی اسلام آباد طاہرعالم خان کو بھی تبدیل کیا جاچکا ہے۔ طالبعلم کے قتل میں ملوث پانچوں اہلکاروں کو گرفتار کیا جاچکا ہے اوراب وہ ریمانڈ پر ہیں۔