حکومت دھرنے میں موجود مظاہرین کے مطالبات تسلیم کرے ۔فائل فوٹو
حکومت دھرنے میں موجود مظاہرین کے مطالبات تسلیم کرے ۔فائل فوٹو

ہزارہ مطاہرین نے وزیراعظم کی شرط مسترد کردی

وزیراعظم عمران خان نے ہزارہ برادری کولاشوں کی تدفین کرنے کی شرط عائد کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ تدفین کے بعد آجائیں گے لیکن اس طرح بلیک میل نہیں کیا جا سکتا ،اب وزیراعظم کے اس پیغام پر ہزارہ مظاہرین کا موقف بھی آگیا،انہوں نے وزیراعظم کی یہ شرط مسترد کردی اورکہا کہ اگر100دن بھی بیٹھنا پڑا تو بیٹھیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق شہدا کمیٹی نے بھی واضح کیا ہے کہ جب تک وزیراعظم کوئٹہ نہیں آتے، تدفین نہیں کریں گے  ۔

ادھر ورثا سے اظہار یکجہتی کے لیے لاہور میں بھی متعدد مقامات دھرنے جاری ہیں،، شجاع آباد ، بہاولپور، پنڈی بھٹیاں، حافظ آباد، سیالکوٹ،ڈی آئی خان  سمیت دیگر شہروں میں ریلی نکالی گئیں اور مظاہرین نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ  دھرنے میں موجود مظاہرین کے مطالبات تسلیم کرے ۔

کراچی کے 29 مختلف  مقامات پر دھرنے جاری ہیں جس کی وجہ سے شہر بھر میں ٹریفک شدید جام ہے،راستے بند ہونے شہری اورمریض انتہائی پریشان اورتکلیف  میں ہیں ۔

یادرہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ مطالبات تسلیم ہونے کے بعد کسی بھی ملک کے وزیراعظم کواس طرح بلیک میل نہیں کیا جاسکتا، آج تدفین کریں تو آج ہی کوئٹہ آکر لواحقین سے ملاقات کروں گا۔