ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

نوازشریف کے لگائے پاورپلانٹس بھی حکومت کو بلیک میل کررہے ہیں۔مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے وفاقی وزراکی پریس کانفرنس پربیان دیتے ہوئے کہاہے کہ اگرترسیل کا نظام خراب تھا توعمران صاحب 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ صفرکیسے ہوئی؟،عمران صاحب کابیان آنیوالاہے کہ نوازشریف کے لگائے پاورپلانٹس بلیک میل کررہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ اڑھائی سال سے نالائق،نااہل،چورٹولے کی وجہ سے ہرشعبہ کابریک ڈائون جاری ہے، بریک ڈائون کاآپ کومعلوم نہیں ہوسکالیکن یہ پتا چل گیاکہ نوازشریف اس کا ذمے دارہے؟،کوئی شرم، کوئی حیا؟۔

مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ گرمیوں میں نوازشریف کی بنائی 25 ہزارمیگاواٹ تک بجلی کی ترسیل ہورہی تھی،آج نواز شریف کی غلطی سے نظام خراب ہوگیا؟بات کرتے شرم آنی چاہیے، آپ سے اڑھائی سال میں وفاق،8 سال میں کے پی میں ایک میگاواٹ بجلی نہ بن سکی،آپ کہہ رہے نوازشریف کی وجہ سے کل رات بریک ڈاؤن ہوا؟ کوئی شرم۔

ترجمان ن لیگ نے کہاکہ نوازشریف نے قوم کو 18،18 گھنٹے لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی، نوازشریف نے نئے پاور پلانٹس لگائے جو سلیکٹڈ چلا بھی نہیں پارہے۔

انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی حالت دیکھ کر”بندرکے ہاتھ استرا“والی مثال ذہن میں آرہی ہے،ڈالر،معیشت، روزگار،کاروبار،آٹے،چینی،خوراک کابریک ڈائون ہوچکاہے،ریلوے،پی آئی اے، ایف بی آر، وزارتوں، اداروں،خارجہ پالیسی کابریک ڈائون ہوچکا ہے۔