بلوچستان میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر شہروں میں بجلی 14گھنٹے گزرنے کے باوجود بحال نہیں کی جا سکی۔بجلی نہ ہونے سے اسپتالوں میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور بجلی طویل بندش سے کئی اخبارآج شائع نہیں ہوسکے۔
بلوچستان میں21 گھنٹے سے بجلی غائب ہے۔ کیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام30 اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہے اورکسی علاقے میں بجلی بحال نہیں ہوسکی۔
شدید سردی اوربجلی کی بندش سے معاملات زندگی سخت متاثر ہوئے ہیں۔ کوئٹہ اوربلوچستان کے دیگر اضلاع کو بجلی کی سپلائی گدو سے ہوتی ہے۔
وفاقی وزیرعمرایوب نے کہا کہ کیسکو کے گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی شروع ہوچکی ہے۔ کوئٹہ کے تمام گرڈ اسٹیشنزکو بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔
مرحلہ وارکوئٹہ کے تمام فیڈروں کو آہستہ آہستہ بجلی بحال کی جائے گی۔ دیگر اضلاع کے گرڈ اسٹیشنز کو بھی بجلی کی فراہمی مرحلہ ہوگی۔
رکھنی،بارکھان، کوہلو، کنگری ، میختر، استہ محمد،سبی، مچھ، ڈیرہ مراد جمالی، گنداخہ، جھل مگسی، صحبت پور، روجھان اورجمالی کو بجلی کی ترسیل جاری ہے۔
پاکستان میں پاور بریک ڈاؤن کو15 سے زائد گھنٹے ہوگئے ہیں اوربجلی کی فراہمی تاحال مکمل بحال نہیں ہوسکی۔
بجلی کی عدم فراہمی سے موبائل فون نیٹ ورک بھی متاثر ہیں اور بڑے شہروں میں پانی کی سپلائی بھی معطل ہے۔