ایف آئی آر میں دو ملزمان اعجازاور مرتضیٰ کو نامزد کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ایف آئی آر میں دو ملزمان اعجازاور مرتضیٰ کو نامزد کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

پولیس نے14 سالہ بچی کو بازیاب کروا لیا

سیالکوٹ میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 14 سالہ بچی کو بازیاب کروایا ہے جو مالکان کے مسلسل تشدد کا نشانہ بن رہی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقہ کشمیر روڈ پر کارروائی کے دوران پولیس نے گھریلو ملازمہ کو مالکان ے چنگل سے چھڑا لیا، بچی کا موقف ہے کہ وہ تین سال سے ان کے گھر میں ملازمہ تھی ، والد نے قرضہ لیا تھا اور واپس نہ کرنے پر گھر پر رکھا ہوا تھا  والد کے قرض کے عوض ان کے گھر پر کام کیا کرتی تھی ، گھر والے کھانا بھی نہیں دیتے تھے اورتشدد بھی کرتے تھے ۔ بچی کا کہناتھا کہ وہ کوڑے میں پھینکا ہوا کھانا کھایا کرتی تھی۔

پولیس نے میاں بیوی کو گرفتارکرلیا اور بچی کے میڈیکل کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا ، مالکان کا موقف ہے کہ وہ بچی پر تشدد نہیں کرتے تھے ، بچی ان کی رشتہ دار ہے ۔ پولیس نے بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا ہے ۔ ایس ایچ او مراد پورکا کہناہے کہ متاثرہ بچی ذہنی دباﺅ میں ہے ۔