نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے عہد کی حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان میں بھی دو شخصیات کو دعوت نامے بھجوا دیے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس میں جوبائیڈن کے الیکٹورل ووٹس کی توثیق کے بعد تقریب حلف برداری 20 جنوری کو ہوگی جس میں شرکت کیلیے دنیا بھر میں دعوت نامے بھیجے جارہے ہیں ۔ اس ضمن میں جوبائیڈن نے پاکستان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کو تقریب حلف برداری میں شرکت کیلیے دعوت نامے بھیجوا دیے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث وہ تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے جبکہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے شرکت کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ کانگریس پرالیکٹورل ووٹس کی توثیق کیلیے جاری اجلاس پر ٹرمپ کے حمایتوں نے دھاوا بول دیا تھا ، کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد کانگریس کا قبضہ چھڑایا گیا اور مائیک پینس کی زیر صدارت اجلاس دوبارہ شروع کیا گیا ۔
https://twitter.com/KazmiWajahat/status/1348904699177664517?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1348904699177664517%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F12-Jan-2021%2F1235947
صحافی وجاہت نے بھی ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو جوبائیڈن نے تقریب حلف برداری میں شرکت کا پروانہ بھیج دیا ہے۔