پمز اسپتال اسلام آباد کے ملازمین نے ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کیا۔ فائل فوٹو
پمز اسپتال اسلام آباد کے ملازمین نے ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کیا۔ فائل فوٹو

وفاقی اسپتالوں میں ایف ایم ٹی آئی آرڈیننس کے نفاذ کا نوٹفیکیشن جاری

اسلام آباد۔صوبوں میں قائم وفاقی اسپتالوں میں ایف ایم ٹی آئی آرڈیننس کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزارت صحت نے وفاقی اسپتالوں میں فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ (ایف ایم ٹی آئی) کے نفاذ کا نوٹفیکیشن جاری کر دیا۔ شیخ زید پوسٹ گریجویٹ میڈِکل انسٹیٹیوٹ لاہور، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈِیکل سینٹر کراچی، این آئی سی وی ڈی ، این آئی سی ایچ کراچی کو ایف ایم ٹی آئی شیڈول میں شامل کرلیا گیا۔

وفاقی کابینہ وفاقی اسپتالوں میں ایف ایم ٹی آئی کے نفاذ کی منظوری دے چکی ہے۔ ایف ایم ٹی آئی کے نفاذ سے اسپتال مالی و انتظامی طور خود مختار ہونگے۔

ادھر پمز اسپتال اسلام آباد کے ملازمین نے ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کیا۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر اسفند نے احتجاجی مارچ کی قیادت کی۔ مظاہرین نے ایم ٹی آئی آرڈیننس کیخلاف نعرے لگائے اور واپس لینے کا مطالبہ کیا۔