اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے ریفرنس پرنیب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکر ہے کہ میرے بیانات کے بعد نیب نے ریفرنس تو دائر کیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے الزام عائد کیا کہ نیب اتنے عرصے سے جھوٹے الزامات پر ٹرائل کررہا تھا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے واضح طور پر کہا کہ عدالت میں اپنا دفاع کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں اور رہوں گا۔
ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ہے۔
اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ سلیم مانڈوی والا کو کڈنی ہلز پلاٹس الاٹمنٹ کیس میں باقاعدہ ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
سلیم مانڈوی والا پر سرکاری پلاٹس عبدالغنی مجید کو بیچنے میں اعجاز ہارون کی سہولت کاری کا الزام ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب نے ندیم مانڈوی والا،اعجاز ہارون، عبدالغنی مجید اور مبینہ بے نامی طارق محمود کو بھی ملزم کے طور پرنامزد کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ اعجاز ہارون کو الاٹمنٹس کے بدلے بھاری رقوم جعلی اکاؤنٹس سے ملی ہیں۔