میں نے ایک عام شہری کے طور پر پولیس اورایف آئی اے کو درخواست دی۔فائل فوٹو
میں نے ایک عام شہری کے طور پر پولیس اورایف آئی اے کو درخواست دی۔فائل فوٹو

شہزاداکبربوکھلاگئے۔ عظمیٰ بخاری کو50 کروڑ روپے ہرجانے کانوٹس بھیج دیا

مشیر داخلہ واحتساب شہزاداکبربوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے،عظمیٰ بخاری کو50 کروڑ روپے ہرجانے کانوٹس بھیج دیا،اس سے قبل انہوں مریم اورنگ زیب کو بھی 50کروڑ روپے کا نوٹس بھیجا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق شہزاداکبرکاکہناہے کہ ن لیگ کی عظمیٰ بخاری نے مجھ پرکرپشن لینے کے الزامات لگائے ہیں ،عظمیٰ بخاری کو الزام لگانے پر لیگل نوٹس بھیجا ہے ۔

نوٹس میں کہاگیا ہے کہ عظمیٰ بخاری نے جوالزامات لگائے انہیں ثابت کرنا ہوگا،عظمیٰ بخاری الزامات ثابت نہیں کرتیں توعدالت میں سامنا کریں ،شہزاداکبرکاکہناہے کہ عظمیٰ بخاری اپنے جھوٹے بیان پر غیرمشروط معافی مانگیں۔