بابراعظم انکوائری میں شامل نہیں ہوئے۔فائل فوٹو
بابراعظم انکوائری میں شامل نہیں ہوئے۔فائل فوٹو

خاتون ہراسگی کیس۔ بابراعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

لاہور۔ سیشن عدالت نے خاتون کو ہراساں کرنے پرقومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے خلاف تھانہ نصیرآباد پولیس کو فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرنے والی خاتون حامزہ مختارنے اندراج مقدمہ کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائرکی تھی ۔دائر درخواستوں میں بابراعظم، محمد اعظم، فیصل اعظم، کامل اعظم اور محمد نوید کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ سی سی پی او لاہورکو اندارج مقدمہ کی درخواست دی لیکن عملدرآمد نہیں ہوا۔حامزہ مختار نامی خاتون نے سی سی پی او لاہور کو ایک درخواست میں فریق بناتے ہوئے کہا کہ ملزم بابرنے انہیں شادی کے بہانے 2012 سے مستقل جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس دوران وہ حاملہ بھی ہوئیں اور بعدازاں انہوں نے ملزم کی ایما پر اسقاط حمل بھی کروایا۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف پولیس میں ایف آئی آرکے اندراج کی کوشش کی گئی لیکن پولیس نے اس سلسلے میں کوئی شکایت درج نہ کی۔درخواست میں تھانہ نصیرآباد پولیس کو بابراعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔