اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق فیصلہ کرنے کے لیے وزرائے تعلیم و صحت کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ تعلیم کو جاری رکھنا چاہتے ہیں لیکن حتمی فیصلہ صحت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا ہے کہ طلبہ کی بہبود ہمیشہ اولین ترجیح ہو گی۔