عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کیلیے سیلز ٹیکس میں ایڈ جسٹمنٹ کی گئی ہے، وزارت خزانہ
عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کیلیے سیلز ٹیکس میں ایڈ جسٹمنٹ کی گئی ہے، وزارت خزانہ

سینکڑوں پٹرول پمپ سیل۔لاکھوں لٹر تیل بھی ضبط

حکومت نے وزارت داخلہ کے زیرانتظام تیل اسمگلرز کیخلاف مہم کے دوران سینکڑوں پٹرول پمپ سیل اور لاکھوں لٹر پٹرول و ڈیزل ضبط کرلیا گیا ، وزیراعظم آفس نے واضح کیا ہے کہ سِیل کیے گئے پمپ  مستند دستاویزات  پیش نہ کرسکے تو پٹرول پمپ ریاست ضبط کرنے کی مجاذ ہوگی ۔

وزیراعظم آفس نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک میں تیل اسمگلرز کے خلاف مہم کے تحت 609 پٹرول پمپ سِیل کردیے گئے ہیں اور تقریبا 45 لاکھ لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے زیرِانتظام تیل کی اسمگلنگ کے خلاف بلا امتیاز و تفریق مہم جاری ہے جس کے واضح اور مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں،اگرسِیل کیے گئے پمپ کارروائی کے سات دن کے اندر مستند دستاویزات نہیں پیش کرتے تو کسٹم ایکٹ کے تحت مالکان کی تمام جائیدادوں کے ساتھ پٹرول پمپ ریاست ضبط کرنے کی مجازہوگی اوراس سے یہ اخذ کیا جائے گا کہ یہ جائیدادیں اسمگلنگ کے عمل سے غیر قانونی طورپرحاصل کی گئی ہیں۔