پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ایک بار پھر سستی ایل این جی خریدنے میں ناکام ہو گئی۔
ایک نجی ٹی وی نے مہنگی ایل این جی کے حوالے سے اہم تفصیلات پیش کی ہیں۔
جمعہ کو مارچ کے ایل این جی ٹینڈر میں بھی حکومت کو 22 اعشاریہ دو فیصد کا ریٹ ملا، جنوری میں دیر سے ٹینڈر کی وجہ سے پہلے ہی عوام اور انڈسٹری پریشان ہیں۔
مسلسل 5 ماہ سے تاخیر کی وجہ سے حکومت کو یا تو ایل این جی ملی نہیں یا جب ملی تو تاریخ کے مہنگے ترین ریٹس پر ملی۔
حکومتی نااہلی کی وجہ سے قومی خزانے کو پہلے ہی 122 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔