چيئرمين پاکستان انجينئرنگ کونسل جاوید سلیم نے پچھلے ہفتے کو ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجوہات بتادیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ پاورسیکٹرمیں ماہرانجنیرزکی تعیناتی تک مسئلےکاحل ممکن نہیں۔
جاوید سلیم نے بتایا کہ دو ہزارميگا واٹ کا گدو پاور پلانٹ وہ بندہ چلا رہا تھا جس کا تجربہ ہاؤسنگ سوسائٹیز ميں بجلی کی ترسيل کا ہے۔ جاوید سلیم نے کہا کہ جب تک بجلی کے شعبے ميں موجود غير متعلقہ افراد کو ہٹايا نہيں جاتا،ملک ميں بريک ڈاؤن ہوتے رہيں گے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ مشين کومرمت کے بعد اَن ارتھ نہ کيا جانا بريک ڈاؤن کی وجہ بنا تھا۔
چيئرمين پاکستان انجينئرنگ کونسل نے بتایا کہ جنکو ہولڈنگ کمپنی کا سی ای او اکاؤنٹنٹ ہے۔جاويد سليم نے پاورپلانٹس کی مرمت اور بجلی کی ترسیل انجینئرز کے حوالے کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔