گلوبل فائرپاورکی 2021 کیلیے جاری فہرست میں پاکستان کی 5 درجے بہتری ہوئی۔فائل فوٹو
گلوبل فائرپاورکی 2021 کیلیے جاری فہرست میں پاکستان کی 5 درجے بہتری ہوئی۔فائل فوٹو

فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا10 واں طاقتورترین ملک بن گیا

فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا10 واں طاقتورترین ملک بن گیا،ٹاپ 10 ممالک میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جس کی طاقت میں اضافہ ہوا،پاکستا ن نے ایران، انڈونیشیا،اسرائیل اورکینیڈاکو بھی پیچھے چھوڑ دیا،انگولا، بلغاریہ اور شام کی بھی تنزلی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق گلوبل فائرپاورکی 2021 کیلیے جاری فہرست میں پاکستان کی 5 درجے بہتری ہوئی،گلوبل فائر پاور کی فہرست میں پاکستان 15 ویں سے 10 ویں نمبر پرآگیا۔

پاکستان نے رینکنگ میں ترکی،اٹلی ،مصر،ایران اورجرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا،پاکستان نے انڈونیشیا،سعودی عرب، چین ،آسٹریلیا،اسرائیل اورکینیڈا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،2021 کی فہرست میں مصر، جرمنی ،اسرائیل ،شمالی کوریااورجنوبی افریقہ کی تنزلی ہوئی،فہرست میں میانمار، کولمبیا،رومانیہ، میکسیکو، پیرو، ڈنمارک، عراق، شام، انگولا کی بھی تنزلی ہوئی،بلغاریہ کی بھی دنیا کی طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں تنزلی ہوئی۔