الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری سمیت 154 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی اور واضح کیا کہ معطل اراکین اسمبلی ایوان کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکتے ۔
معطل ہونیوالے اراکین اسمبلی میں سینیٹ کے تین، قومی اسمبلی کے اڑتالیس ، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 26، بلوچستان اسمبلی کے چھ ، پنجاب اسمبلی کے 52 اور سندھ اسمبلی کے19 اراکین شامل ہیں ۔
معطل اراکین میں فہمیدہ مرزا، علی زیدی ، عامر لیاقت ، اکرام اللہ ناصر شاہ ، مکیش چاولہ ، چوہدری نثار، رانا افضل ، مصدق ملک ، خالد مقبول ، مائزہ حمید ، مہناز اکبر، شیزا فاطمہ، کامران مائیکل ، شیخ روحیل اصغر، شاندانہ گلزار، فواد چودھری ، علی نواز، رحمان کانجو، امداد پتافی ، تیمور تالپور اورسردار خان چانڈیو سمیت دیگر شامل ہیں ۔
اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین سینٹ ، اسپیکر قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرزکو خط لکھ دیے ہیں۔