شیخ رشید نے فیصل مسجد کا دورہ کیا ، نمازجنازہ اور تدفین کے انتظامات کا جائزہ لیا۔فائل فوٹو
شیخ رشید نے فیصل مسجد کا دورہ کیا ، نمازجنازہ اور تدفین کے انتظامات کا جائزہ لیا۔فائل فوٹو

پی ڈی ایم کا احتجاج۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قسم اٹھالی،کس لیے؟

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قسم اٹھا کر کہا ہے کہ اگر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے احتجاج میں مدرسوں کے طلبا شریک ہوئے تو ان مدارس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پہلی بار کسی کو ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت ہے، توقع کرتے ہیں کہ پی ڈی ایم ذمے داری کا مظاہرہ کرے گی،اگرکچھ خلاف قانون ہوا تو قانون اپنا راستہ بنائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ جہاں سے مرضی بندے لے کر آئیں لیکن مدرسوں کے بچے شامل نہیں ہونے چاہئیں، اگر مدرسوں کے بچے لائے گئے تو قسم اٹھا کرکہتا ہوں کہ ان مدرسوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اساتذہ آتے ہیں تواوربات ہے، اگر مدرسوں کے بچوں کو سیاست کیلیے استعمال کیا گیا تو قانون اپنا راستہ بنائے گا۔ اگرانصارالاسلام کے طلبہ کسی سیاسی لٹھ مار میں حصہ لیں گے تو قانون حرکت میں آئے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جس اسمبلی پرمولانا فضل الرحمن نے لعنت بھیجی اسی اسمبلی میں ان کا امیدوارہے، مولانا فضل الرحمن سے کہتا ہوں کہ انہیں زیادہ نقصان ہوگا، باقی جماعتیں سائڈ پر ہوجائیں گی اور مولانا پھنس جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے قانون میں ترمیم نواز شریف کی پارٹی نے کی تھی اور مولانا فضل الرحمن نے اس کیلیے ووٹ دیا تھا، وہ تو میں تھا جس نے اس کا راستہ روکا اور کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا۔

شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کوکو اپنی فائلیں نیب کو دینا ہوں گی ان کو کشمش کا حلوہ میں پی کھلائوں گا۔