جب سے ہم نے احتجاج شروع کیا ہے ہواؤں کا رخ بدلنا شروع ہوگیا، اُن کے ہاتھ سے سب کچھ نکل چکا ہے، اپوزیشن اتحاد اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ
جب سے ہم نے احتجاج شروع کیا ہے ہواؤں کا رخ بدلنا شروع ہوگیا، اُن کے ہاتھ سے سب کچھ نکل چکا ہے، اپوزیشن اتحاد اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ

ڈفلی بجانے والے کو قوم پر مسلط کردیا گیا۔ مولانا فضل الرحمن

پاکستان ڈیموکریٹک(پی ڈی ایم) اورجے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ قوم پر ایک ڈفلی بجانے والے کو مسلط کر دیا گیا،اس نااہل کواس لیے کرسی پر بٹھایا گیا تاکہ احمق سیٹ پر بیٹھا رہے اور ہم پیچھے بیٹھ کرحکومت کرتے رہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ 2012 سے کہہ رہا ہوں کہ عمران خان یہودی ایجنٹ ہے اورتحریک انصاف کی حکومت کواسرائیل کی حمایت حاصل ہے۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان نے اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ سےالیکشن لڑا، پی ٹی آئی کے23خفیہ اکاؤنٹس نکلے،انہوں نےجھوٹ بول کرغیرملکی فنڈنگ چھپائی۔ انہوں نےیورپ،امریکا،مشرق وسطیٰ سےہنڈی کےذریعےپیسہ لیا۔ موجودہ حکمرانوں کوحکومت کاحق حاصل نہیں۔ان کویہودوہنوددونوں جانب سےسہارادےرہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 2018کو مسترد کرنے کا اعلان کیاتھا، ہم آج بھی اپنےموقف پرقائم ہیں۔ الیکشن کمیشن میں سماعت ملتوی کرنےکیلیے50کےقریب درخواستیں دی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ،یواےای پاکستان پراعتمادنہیں کررہے۔

مولانافضل الرحمن نے اعلان کیا کہ 5 فروری کوکشمیریوں کےساتھ اظہاریکجہتی کے لیے پی ڈی ایم لیاقت باغ میں ایک عظیم الشان مظاہرہ کرے گی اوراپنے کشمیری بھائیوں کو یقین دلائے گی کہ وہ تنہا نہیں ہیں, پوری پاکستانی قوم آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے اپنی نااہلی کو تسلیم کرلیا، آپ کی وجہ سے آج کروڑوں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔

‘دینی مدارس کے بچے عاقل اور بالغ ہیں ‘مولانا فضل الرحمن

جے یو آئی ف کے سربراہ نے حکومت کی جانب سے طلبا پرجلسوں میں پابندی پرردعمل دیتےہوئے کہا کہ دینی مدارس عاقل بھی ہیں اور بالغ بھی ہیں وہ کسی بھی جلسے میں جاسکتے ہیں۔

مولانافضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اگراسکول کالج کے بچے سیاست میں حصہ لے سکتے ہیں تو مدرسوں کے بچوں کو بھی سیاست میں حصہ لینے کا حق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تمام قیادت اپنی اپنی جوانی  کالج یونیورسٹی دور میں سیاسی جلسوں میں جا کر نعرے لگاتے تھے ایسے ہی مدرسوں کے بچے بھی پاکستانی سیاست  اور ملکی آئین کو سیکھنا چاہتے ہیں۔

ملک میں اسرائیل اور مرزائیل کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ مولانافضل الرحمن

مولانافضل الرحمن نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کے ہاتھ سے بندوق چھڑوا کر ان کے ہاتھ میں کتاب دی، انہیں ملکی آئین سمجھایا اور ملک کا وفادار بنایا لیکن عمران خان ان پر پابندی لگا کران کو دوبارہ غداری کی جانب دھکیل ہرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 21 جنوری کو اسرائیل کے خلاف کراچی میں احتجاج کیا جائے گا پھر 05 فروری کو کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کےلیے بھارتکے خلاف مظاہرہ کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک میں اسرائیل اور مرزائیل کے لیے کوئی جگہ نہیں۔