طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ایکسرے کیے گئے۔فائل فوٹو
طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ایکسرے کیے گئے۔فائل فوٹو

یہ الٹے بھی ہوجائیں،کرپشن ثابت نہیں کر سکتے۔شہبازشریف

مسلم لیگ ن کے صدراوراپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے احتساب عدالت میں کہاکہ میرے خلاف ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،نیب کوکرپشن نہیں،ہرمنصوبے میں پیسے کی بچت ملے گی،یہ الٹے بھی ہوجائیں تو بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکتے۔

نجی ٹی وی کے مطابق منی لانڈرنگ ریفرنس پراحتساب عدالت میں سماعت ہوئی،شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہ ہوئے،نیب نے شہبازشریف اور حمزہ شہبازکوعدالت میں پیش کردیا۔دوران سماعت جج نے شہبازشریف سے استفسارکیا کہ آپ کچھ کہناچاہتے ہیں؟، شہبازشریف نے کہاکہ میڈیکل بورڈنے رپورٹس نہیں دیں،جیل والوں نے بتایارپورٹس عدالت میں پیش کردیں۔

جج احتساب عدالت نے شہبازشریف کو کہاکہ اس درخواست پرآج آرڈرکردوں گا،شہبازشریف نے کہاکہ ایل ڈبلیوایم سی پرکسی ادارے نے میری باتوں کی تردیدنہیں کی،میرے خلاف لندن سے خبریں چھپوائی گئیں،جس نے خبرچھپوائی اس کانام نہیں لوں گا، برطانوی حکومت کےساتھ مل کر5 ارب کے پروگرام شروع کیے،خبرشائع ہوئی توبرطانوی حکومت نے اتوارکوآفس کھول کرتحقیقات کیں،برطانیہ میں اتوار کی چھٹی اہم ہوتی ہے،برطانیہ میں اتوارکودفاترکھول کرتحقیقات کی گئیں۔

شہبازشریف نے کہاکہ میرے خلاف کرپشن ثابت نہیں ہوئی،ڈیلی میل میں خبرشائع کرکے پاکستان کوبدنام کیاگیا،نیب کوکرپشن نہیں، ہرمنصوبے میں پیسے کی بچت ملے گی،یہ الٹے بھی ہوجائیں تو بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکتے۔