پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر کے خلاف الیکشن کمیشن کے سامنے کل کے احتجاج کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے یادداشت جمع کرادی۔
اس موقع پر ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی بھی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے خلاف پرچے کاٹ رہی ہے ، امید کرتے ہیں الیکشن کمیشن شفاف انداز میں یہ معاملہ نمٹائے گا۔
انہوں نے کہا کہ غیرملکی فنڈنگ کیس کی تحقیقات فوری مکمل ہونی چاہیے ، کیس میں عمران خان 6 سال سے این آر او پر ہیں۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف بولے کہ چیف الیکشن کمشنر غیرجانب دارانہ کردار ادا کریں ، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں انصاف پر مبنی فیصلہ ہونا چاہیے۔