وزیراعظم عمران خان کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ پہنچنے پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے استقبال کیا، آئی ایس پی آر
وزیراعظم عمران خان کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ پہنچنے پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے استقبال کیا، آئی ایس پی آر

اسلامو فوبیا پر مؤقف اپنانے پر علما کا وزیراعظم کو خراج تحسین

وزیراعظم عمران خان سے علما کے وفد نے ملاقات کی اور وزیراعظم کو اسلامو فوبیا پر مؤقف اپنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔
اسلام آباد میں علمائے کرام کے ایک وفد سے ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی مملکت بنانے میں علمائے کرام کا مرکزی کردار ہے، پاکستان نے اسلامو فوبیا سے متعلق سب سے زیادہ آواز اٹھائی ہے۔
وزیراعظم نے فرقہ واریت اور انتہا پسندی کے مسائل سے نمٹنے میں علما کے کردار کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ علمائے کرام سے مشاورت کا عمل جاری رہےگا تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز کے حل میں ان سے رہنمائی حاصل کی جاسکے۔
وزیراعظم عمران خان نے امت مسلمہ میں تقسیم اور انتشار پیدا کرنے کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے علمائے کرام کے مسلسل تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ امت مسلمہ میں اتحاد اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اس موقع پر علمائے کرام نے ناموس رسالت اور اسلامو فوبیا کے معاملے پر اقوام متحدہ کے فورم پر ٹھوس مؤقف اختیار کرنے اور پاکستانی قوم اور پوری امت مسلمہ کے جذبات و احساسات کی حقیقی نمائندگی کرنے پر وزیراعظم کی تعریف کی۔