فلسطین کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والی تحریک حماس کے سربراہ کا کراچی میں جمعیت علمائے اسلام کے تحت اسرائیل نامنظور ملین مارچ سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب
فلسطین کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والی تحریک حماس کے سربراہ کا کراچی میں جمعیت علمائے اسلام کے تحت اسرائیل نامنظور ملین مارچ سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب

فلسطینی قوم پاکستانی عوام کے جذبوں کی قدر کرتی ہے، اسماعیل ہانیہ

فلسطین کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم پاکستانی عوام کے جذبوں کی قدر کرتی ہے۔
کراچی میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے تحت اسرائیل نامنظور ملین مارچ سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ہانیہ کا کہنا تھا کہ پوری امت مسلمہ کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی جدوجہد آزادی کی حمایت کی ہے، فلسطینی قوم پاکستانی عوام کے جذبوں کی قدر کرتی ہے۔