رنگ روڈ معاملے کی تحقیقات ہورہی ہے، عمران خان دورمیں اتنا بڑا ریکوڈک کیس جیتا گیا، شیخ رشید
رنگ روڈ معاملے کی تحقیقات ہورہی ہے، عمران خان دورمیں اتنا بڑا ریکوڈک کیس جیتا گیا، شیخ رشید

نادرا وراثتی سرٹیفکیٹس 2 ہفتوں میں جاری کریگا

نادرا (نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) اب وراثتی سرٹیفکیٹس صرف دو ہفتوں (15 روز) میں جارے کریگا۔ وزیراعظم عمران خان نے آن لائن سرٹیفکیٹس کے اجراء کا افتتاح کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ عام آدمی کی زندگی آسان ہوجائے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ایک تقریب میں آن لائن انتظامی اور وراثتی سرٹیفیکیٹس کے اجراء کا باضابطہ طور پر افتتاح کردیا۔
وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اصلاحات کا مقصد امراء کی خدمت کرنے کی بجائے عام لوگوں کو سہولتیں فراہم کرنا ہونا چاہئے اور وراثتی سرٹیفیکیٹس کی آن لائن دستیابی سے عام آدمی کی زندگی آسان ہوگی۔
اس سے پہلے مرحومین کے قانونی ورثاء کو درخواست دینے کے بعد انتظامی اور وراثتی سرٹیفکیٹس کا سادہ لیٹر حاصل کرنے کیلئے عام طور پر دو سے 7 سال کا عرصہ لگتا تھا، جو سول ججز جاری کرتے تھے۔
انہوں نے سول عدالتی نظام، انصاف کے فوجداری نظام اور خواتین کو وراثتی حقوق یقینی بنانے کیلئے بھی اصلاحات کرنے پر زور دیا اور کہا کہ عدالتی نظام میں بھی زیادہ تر کیسز زمینوں کے ہوتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ میں 90 لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھولتا، ان کی زمینوں پر بھی قبضے ہوجاتے ہیں، وراثتی سرٹیفکیشن سے سمندر پار پاکستانیوں کا مسئلہ حل ہوگا۔