پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ26ہزارآٹھ ہوگئی ہے۔فائل فوٹو
پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ26ہزارآٹھ ہوگئی ہے۔فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا سے مزید 48 افراد جان کی بازی ہارگئے

مہلک وبا کورونا کے سبب پاکستان میں مزید 48 افراد جان کی بازی ہارگئے اور مرنے والوں کی کل تعداد 11 ہزار 295 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 594 نئے کیسز سامنے آئے اورمتاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 32 ہزار 412 تک پہنچ گئی۔ملک میں کورونا سے 4 لاکھ 86 ہزار489 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اورزیرعلاج مریضوں کی تعداد 34 ہزار628 ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار713، خیبر پختونخوا میں 65 ہزار287، سندھ میں 2 لاکھ 40 ہزار570، پنجاب میں ایک لاکھ 53 ہزار410، بلوچستان میں 18 ہزار 736، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 795 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار901 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار561 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 888، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار832، اسلام آباد میں 465، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 193 اورآزاد کشمیر میں 254 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔