بلاول بھٹواب عمران خان کو سلیکٹڈ کہنا بند کردیں۔فائل فوٹو
بلاول بھٹواب عمران خان کو سلیکٹڈ کہنا بند کردیں۔فائل فوٹو

بلاول بھٹو نے عمران خان کو وزیراعظم تسلیم کرلیا۔شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہناہے کہ بلاول بھٹوعدم اعتماد کی تحریک کی بات کررہے ہیں ،اپوزیشن کی تحریک کو آئینی طریقے سے شکست دیں گے،بلاول بھٹونےعمران خان کوآئینی طورپر وزیراعظم تسلیم کرلیا ہے، اب عمران خان کو سلیکٹڈ کہنا بند کردیں۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ پی ڈی ایم غیرفطری اتحاد ہے،کہاتھاوقتی طورپر مصلحتوں کیلیے یکجا ہیں ،بکھرجائیں گے،ان میں استعفوں پریکسوئی نہیں رہی، یہ لانگ مارچ کے اعلان پر بھی متفق ہوئے،اب پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مہنگائی کا سامنا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،حکومت آٹے کی قیمتوں کو مستحکم کرنے میں دلچسپی لے رہی ہے،آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلیے گندم درآمد کررہے ہیں،قوم جائزہ لے کہ گیس اوربجلی کی قیمتوں کے معاہدے میں کس نے جکڑا ہے،مہنگائی کی بنیاد رکھنے والے آج اس کا رونا رو رہے ہیں،وزیر خارجہ نے کہاکہ سابق حکومتوں نے گیس کے معاہدے کیے، ڈیمانڈ اورسپلائی کا گیپ ختم کرنے کاارادہ ہے،آنے والے دنوں میں بہتری محسوس کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دوست ممالک کے مفادات کو نقصان پہنچانے والے کوئی معاہدہ نہیں کیا،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت آذربائیجان کاساتھ دیا،ترکی اورپاکستان نے آذربائیجان کی مکمل حمایت کااعلان کیاہے، آذربائیجان کی فتح کے بعد آذری قوم نے پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر خارجہ کاکہناتھا کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام چاہتا ہے،پاکستان کی پالیسی میں کوئی تضاد نہیں ،افغان امن عمل کے حوالے سے نئی امریکی انتظامیہ کو خطوط لکھے ہیں ،امریکاکی نئی انتظامیہ کی سوچ اورہماری پالیسیوںمیں مطابقت ہے،امریکا نے بدلے پاکستان کیساتھ انگیج کرنا ہے،آج سیکولر انڈیا کی بجائے ہندوتواکی سوچ کابھارت دکھائی دے رہاہے۔

انہوں نے کہاکہ نئی سوچ اورترجیحات کے مطابق امریکا سے رابطہ کریں گے،کسی نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا،مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی واضح ہے،پہلی حکومت ہے جو مافیا کےسامنے گھٹنے ٹیکنے کو تیار نہیں ،کراچی میں اسرائل نامنظورریلی نکالی گئی ،بتائیں اسرائیل کو کس نے تسلیم کیا،ہم نے پاکستان کے مفادات کو فروغ دینا ہے، اپوزیشن کشمیراوراسرائیل کے معاملے پر قوم کو گمراہ کررہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ براڈ شیٹ معاہدہ میں پی ٹی آئی کاکوئی عمل دخل نہیں تھا،براڈشیٹ پر جس کو بھی نامزد کریں یہ مستردکریں گے، جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید ایماندار شخص ہیں،انہوںنے چوری نہیں کی تو گھبراہٹ کس چیزکی ہے،فارن فنڈنگ کیس میں اپنے 40 ہزارڈونرزکی تفصیل دی ہے،ہمارادامن صاف ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں یہ سب چیزیں ورثے میں ملی ہیں،چاہتے ہیں دودھ کا دودھ اورپانی کاپانی ہو جائے، وزیراعظم نے معاملے کی مکمل تحقیقات کاحکم دیا ہے، ان کادامن صاف ہے تو ان کو گھبرانا بالکل نہیں چاہئے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ یورپی یونین سے پائلٹوں کے لائسنس کا مسئلہ وقتی ہے،وقتی طور پر پاکستانی پروازوں میں یو این اہلکاروں کے سفرپرپابندی لگائی ہے۔