گزشتہ 24گھنٹوں میں دو ہزار333 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔فائل فوٹو
گزشتہ 24گھنٹوں میں دو ہزار333 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔فائل فوٹو

پاکستان میں 66 روزبعد کورونانے سانس لے لی۔کم ترین اموات ریکارڈ

کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں 66 روزبعد کورونا سے کم ترین اموات ہوئی ہیں۔ ملک میں مزید23افراد جان کی بازی ہارگئے اور مرنے والوں کی کل تعداد 11 ہزار318ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 629 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ 34 ہزار41تک پہنچ گئی ۔ملک میں کورونا سے چارلاکھ 88ہزار903افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اورزیرعلاج مریضوں کی تعداد 34 ہزار 628 ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار815، خیبرپختونخوا میں 65 ہزار532، سندھ دو لاکھ 41 ہزار200، پنجاب ایک لاکھ 54 ہزار17، بلوچستان18 ہزار750، آزاد کشمیر8 ہزار825اور گلگت بلتستان میں چار ہزار 902 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں چار ہزار 568 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں تین ہزار892، خیبر پختونخوا ایک ہزار 839، اسلام آباد468، گلگت بلتستان102، بلوچستان میں 193 اورآزاد کشمیر میں 256 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔