سکوک بانڈ زکی سمری وزارت خزانہ کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔فائل فوٹو
 سکوک بانڈ زکی سمری وزارت خزانہ کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔فائل فوٹو

وفاقی کابینہ نےبراڈ شیٹ تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نےبراڈ شیٹ تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کی منظوری دے دی ، انکوائری کمیشن براڈ شیٹ کے معاملے کی جامع تحقیقات کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے ، جس میں 17نکاتی ایجنڈے سمیت ملکی سیاسی، معاشی اور اقتصادی صورتحال سمیت براڈ شیٹ کیس میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی کابینہ نےبراڈ شیٹ تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کی منظوری دے دی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیشن کی سربراہی جسٹس عظمت سعید شیخ ہی کریں گے، انکوائری کمیشن براڈ شیٹ کے معاملے کی جامع تحقیقات کرےگا۔

ذرائع کے مطابق کمیشن اہم لوگوں کے وہ کیس بھی کھولے گا، جنھیں مصلحتاًبندکردیاگیاتھا، راؤسکندر اقبال ، آفتاب احمد شیر پاؤ جیسے بڑے ناموں کے کیس پھر کھولے جائیں گے۔

کابینہ کو کفایت شعاری،ری اسٹرکچرنگ ٹاسک فورس کے چیئرمین بریفنگ دیں گے جبکہ نیشنل ڈیزاسٹررسک مینجمنٹ فنڈاورفیوچرایڈمنسٹریشن فنڈ پربریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں کورونا ویکسین کی قیمت مقرر کرنے اور کنٹونمنٹ بورڈکےبلدیاتی انتخابات کی تاریخ ، شیڈول منظوری دی جائے گی جبکہ کابینہ کواقتصادی اور معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

کابینہ اجلاس میں اسلام آبادہائیکورٹ احکامات کے تحت کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل کا معاملہ رکھا جائے گا جبکہ ایف نائن پارک کی خالی زمین کے عوض مقامی اور عالمی سطح پرسکوک بانڈز کے اجرا اور کنفٹ میں لازمی سروسزایکٹ کے نفاذ کی توسیع کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔