غلطی اور خامی سے پاک ٹیکنالوجی کے استعمال کے حق میں ہیں،فائل فوٹو
غلطی اور خامی سے پاک ٹیکنالوجی کے استعمال کے حق میں ہیں،فائل فوٹو

فارن فنڈنگ اسکرونٹی کمیٹی کا اجلاس بغیر کارروائی کے ختم

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ اسکرونٹی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیاہے، شاہ خاورکی ہائیکورٹ ملتان بینچ میں مصروفیت کے باعث کارروائی مزید آگے نہیں بڑھ سکی ، اسکرونٹی کمیٹی نے فریقین کودو فروری کو طلب کرلیا۔

اکبر ایس بابر نے اسکرونٹی کمیٹی پراعتماد کا اظہارکردیا

درخواست گزاراکبرایس بابر نے اسکرونٹی کمیٹی پراعتماد کا اظہارکردیا،اکبر ایس بابر نے اسکرونٹی کمیٹی کو تحریری درخواست بھی دیدی ہے ، جس میں موقف اختیارکیا گیا کہ ہمیں آپ پر اعتماد ہے تحقیقات جاری رکھیں ۔

اکبر ایس بابر کا کہناتھا کہ شاہ خاور نہیں آئے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی نے التواکی درخواست دی ، اسکرونٹی کمیٹی کاآئندہ اجلاس دو فروری کو ہو گا ،پی ٹی آئی کے اکاﺅنٹس اوردیگر دستاویزات نہیں دی گئیں۔

اکبر ایس بابر کا کہناتھا کہ عمران خان نے کہا تھاکہ اسکرونٹی کمیٹی کارروائی اپن کرنے پرکوئی قد غن نہیں ، آج اسکرونٹی کمیٹی سے کہا پی ٹی آئی کا اعتراض ختم ہو چکا اب دستاویز دیں ، کمیٹی کو تمام دستاویزات فراہم کرنے کی درخواست دیدی ہے ۔

اکبرایس بابرکا کہناتھا کہ عمران خان دعویٰ کرتے ہیں کہ انہیں الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے ، سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کے دائر اختیار پرعمران خان نے سوال اٹھایا، اچانک ایسی کیا تبدیلی آ گئی جو الیکشن کمیشن پراعتماد ہو گیا، ہماری دخواست پر جو جواب آئے گا اس سے واضح ہو گا کہ عمران خان اپنی بات پر قائم ہیں۔