گرفتار ملزمان میں ولی محمد، قلندر بخش، محمد حنیف، صدام حسین اور خدا بخش شامل ہیں
گرفتار ملزمان میں ولی محمد، قلندر بخش، محمد حنیف، صدام حسین اور خدا بخش شامل ہیں

ضلع ملیر سے بین الصوبائی ڈکیت اورمنشیات فروش گروہ گرفتار۔

ایس پی ملیر کی سربراہی میں منشیات فروش ڈکیت گروہ کے سرغنہ سمیت پانچ ملزمان گرفتار۔ملزمان کا گروہ سندھ سمیت دیگر صوبوں میں بھی قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں  ملوث ہیں۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کا کہنا تھا کہ  پولیس نے انٹیلیجنس اطلاعات پر شاہ لطیف کے علاقے صالح محمد گوٹھ غریب آباد میں چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ملزمان کے قبضے سےبھاری مقدار میں  فائن کوالٹی کی چرس، مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ  برآمد کر لیا ہے۔ملزمان کی نشاندہی پر 20 چوری و چھینی گئی موٹرسائیکلیں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔گرفتار ملزمان کا گروہ دیگر صوبوں سے مختلف اقسام کی منشیات لا کر کراچی میں سپلائی کرتا تھا۔

گرفتار ملزمان کیخلاف اندرون سندھ اور پاکستان کے دیگر صوبوں کے تھانوں میں درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔جبکہ گرفتار ملزمان کیخلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی سمیت دیگر نوعیت کے درج مقدمات کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں ولی محمد، قلندر بخش، محمد حنیف، صدام حسین اور خدا بخش شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک معائنے کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔