ہم وہ کام کررہے ہیں جو ا سکروٹنی کمیٹی ساڑھے 3 سال میں نہ کرسکی۔فائل فوٹو
ہم وہ کام کررہے ہیں جو ا سکروٹنی کمیٹی ساڑھے 3 سال میں نہ کرسکی۔فائل فوٹو

کیا اسکروٹنی کمیٹی پر عمران خان کا اعتراض ختم ہوچکا؟، اکبر ایس بابر سوال

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی فارن فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر نے استفسار کیا ہے کہ کیا اسکروٹنی کمیٹی پر سے اب عمران خان کا اعتراض ختم ہوچکا ہے؟
پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردیا گیا۔
اجلاس تحریک انصاف کے وکیل کی غیر حاضری کے باعث ملتوی کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ عمران خان نے بیان دیا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی اوپن ہونی چاہیے۔
انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا اسکروٹنی کمیٹی پر سے اب عمران خان کا اعتراض ختم ہوچکا ہے؟
اکبر ایس بابر نے مزید کہاکہ عمران خان کل تک جس اسکروٹنی کمیٹی کی کاروائی چیلنج کرتے تھے آج اس پر اعتماد کر رہے ہیں۔