بلیک میلنگ، دھونس اور جھوٹ اپوزیشن کے ہتھکنڈے ہیں۔فائل فوٹو
بلیک میلنگ، دھونس اور جھوٹ اپوزیشن کے ہتھکنڈے ہیں۔فائل فوٹو

براڈشیٹ، سیاسی مصلحت کے تحت لوگوں کو چھوڑاگیا، شبلی فراز

وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ براڈ شيٹ کيس نے ثابت کيا کس طرح سياسی مصلحت کے تحت لوگوں کو چھوڑ ديا گيا، کئی لوگ بعد ميں صدر اور وزيراعظم بن گئے۔
وزير اطلاعات شبلی فراز نے اسلام آباد میں پريس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ماضی ميں ديئے گئے اين آر اوز کا کلچر ملک کو بہت پيچھے لے گيا، پوچھا جارہا ہے کہ براڈ شيٹ کو پيسے کيوں دیئے، معاہدہ حکومت پاکستان نے کيا اور جب حکومت معاہدہ کرتی ہے تو لاج رکھنی پڑتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ کیس نے ثابت کیا کہ سیاسی مصلحت کے تحت ماضی میں لوگوں کو چھوڑ دیا گیا، ایسے کئی لوگ بعد میں صدر اور وزیراعظم بن گئے۔
شبلی فراز نے مزید کہا کہ براڈ شیٹ کا معاملہ سامنے آنے پر ہمارا مؤقف سچ ثابت ہوگیا، براڈ شيٹ معاملے پر ہميں روزانہ 5 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 11 لاکھ روپے) جرمانہ ادا کرنا پڑ رہا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں سینیٹ الیکشن شفاف طریقے سے ہوں، سب جانتے ہیں انتخابات میں لوگ خریدے جاتے ہیں۔