چوہدری نثار تقریباً 3 سال بعد رکنیت کا حلف اٹھانے پنجاب اسمبلی پہنچے تاہم اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی غیر حاضری کے باعث حلف نہ اٹھاسکے
چوہدری نثار تقریباً 3 سال بعد رکنیت کا حلف اٹھانے پنجاب اسمبلی پہنچے تاہم اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی غیر حاضری کے باعث حلف نہ اٹھاسکے

چوہدری نثارکے حلف نہ اٹھانے کیخلاف درخواست پرسماعت کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر چوہدری نثارعلی خان کے پنجاب اسمبلی کا حلف نہ اٹھانے کیخلاف درخواست شیڈول کے مطابق سماعت کیلیے مقررکرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے ندیم سرورایڈووکیٹ کی متفرق درخواست پر سماعت کی، جس میں جلد سماعت کی استدعا کی گئی۔

درخواست میں بتایا گیا کہ چوہدری نثار 2018ءکے انتخابات میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے لیکن ابھی عہدے کا حلف نہیں اٹھایا۔

وکیل نے بتایا کہ چوہدری نثار کے حلف نہ اٹھانے سے ان کا حلقہ نمائندگی سے محروم ہے، اس لیے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر حلقہ میں نئے انتخابات کرائے جائیں۔