پاکستان ریلوے کے بکنگ سسٹم کو ڈاؤن ہوئے 2 روز ہوگئے ابھی تک بحال نہیں ہو سکا،ریلوے کا بکنگ سسٹم گزشتہ روز بیٹھ گیا تھا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق تمام ریزرویشن آفسز ایک گھنٹہ تک بحال کردیے جائیں گے، ریلوے کے سرور میں خرابی سےٹکٹوں کے حصول میں مشکلات پر مسافروں سے معذرت خواہ ہیں۔
ملک بھر میں دو روز سے ٹرینوں کی بکنگ کا عمل متاثر ہے، پہلے سے بکنگ کروانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ سرور میں ڈیٹا موجود نہیں۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ کل صبح آٹھ بجے سے بکنگ سسٹم ڈاؤن ہے، مسافروں کی ایڈوانس بکنگ کا عمل بھی رک گیا ہے، روزانہ کی بنیاد پر ٹکٹ جاری کیے جارہے ہیں۔
ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ آئی ٹی کے سرور میں خرابی پردوسرے دن بھی بحالی کا کام جاری ہے، وزیر ریلوے نے خرابی دور کرکے فوری ٹکٹوں کا حصول یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔