وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دینے کے معاملے پر سینیٹر شبلی فراز اور معاون خصوصی شہبازگل کے درمیان تکرار ہوگئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمانی میٹنگ کے بعد جب شہباز گل باہر نکلے تو انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرنے لگے اور معاشی اعدادو شمار پیش کرنے لگے ،اتنی دیر میں شبلی فراز باہرآئے اور وہ شہبازگل پر میڈیا سے بات کرنے پر برہم ہوئے اورکہنے لگے کہ آپ کیا کر رہے ہیں میں پریس کانفرنس کرنے جارہاہوں ، آپ یہاں پر بات نہ کریں بلکہ میرے ساتھ نیچے چل کر میڈیا ٹاک کریں ، یہ میری ذمے داری اور میرا کام ہے مجھے کرنے دیں ۔
بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شبلی فرازکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا موقف ہے سینیٹ الیکشن شفاف ہونا چاہئیں، ہمارا جمہوری فرض ہے کہ براڈشیٹ کی تحقیقات کریں۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سےقرض میں 3 کھرب کا اضافہ ہوا۔