فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلدیاتی الیکشن نہ کرواناعدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے ۔سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے بلدیاتی الیکشن کے معاملے پرکیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کروائے جارہے اورالیکشن نہ کروا کرعدالتی حکم کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔

سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت عظمیٰ نے چیف الیکشن کمشنراوراراکین کو طلب کرلیا جبکہ ان کے علاوہ اٹارنی جنرل کو بھی طلب کرلیا گیا ۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ریمارکس دیتےہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے جارہے،عوام کوجمہوریت سے کیوں محروم رکھاجارہاہے، بلدیاتی انتخابات نہ کراکرعدالتی حکم کی خلاف ورزی ہورہی،کیاچیف الیکشن کمشنراورممبران نےاپناحلف نہیں دیکھا؟ کیا چیف الیکشن کمشنرنے آئین نہیں پڑھا؟ اٹارنی جنرل خالدجاویدکہاں ہیں؟اٹارنی جنرل اگر وزیراعظم کے ساتھ ہیں تو انہیں بتائیں آئین زیادہ اہم ہے۔