وزیراعظم عمران خان نے “کامیاب کسان” منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بھارت میں کسانوں کے ساتھ مودی سرکار کے ناروا سلوک اور استحصال نے جہاں بھارت کو بے نقاب اور رسوا کردیا ہے، وہیں پاکستان میں کسانوں کے لئے ایک اور اچھی خبر سامنے آئی ہے، وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کے بعد “کامیاب کسان” منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اس حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کل ساہیوال میں کامیاب کسان پروگرام لانچ کرنے جا رہے ہیں، کامیاب کسان منصوبہ کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے شروع ہوگا، منصوبے کے تحت وہ کسان جو وسائل کی کمی کی وجہ سے پیچھے رہ گئے ان کی مدد کریں گے۔
عثمان ڈارنے بتایا کہ نوجوانوں نے ڈیری فارمنگ، لائیو اسٹاک اور زرعی شعبے میں تعاون کی درخواست کی ہے، حکومت زرعی شعبے سے وابستہ نوجوانوں کو مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرے گی، کل وزیراعظم نوجوان کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کریں گے۔