ٹیکس ڈیفالٹرز کو گرفتار کریں گے ۔فائل فوٹو
ٹیکس ڈیفالٹرز کو گرفتار کریں گے ۔فائل فوٹو

ڈیفنس پولیس کی کارروائی۔ قیوم آباد سے3 دہشت گرد گرفتار

ڈیفنس پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

ایس پی کلفٹن کے مطابق ایس ڈی پی او درخشاں اور ایس ایچ او ڈیفنس کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشتگردوں کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایس پی کلفٹن نے بتایا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کومبنگ آپریشن کے دوران قیوم آباد ڈی ایریا سے کی گئی، ملزمان کے قبضے سے 2 دستی بم، ایک ایوان بم اور راؤنڈز سمیت 3 پستول برآمد کیے گئے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جب کہ ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔