یہ ہے صاف چلی شفاف چلی کی اصل حقیقت۔فائل فوٹو
یہ ہے صاف چلی شفاف چلی کی اصل حقیقت۔فائل فوٹو

پاکستان میں کرپشن 4 درجے بڑھ چکی ہے۔مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کے دور میں پاکستان کرپشن میں 120 سے 124 ویں نمبر پر آگیا، یہ ہے صاف چلی شفاف چلی کی اصل حقیقت۔

ترجمان پاکستان مسلم لگی نون مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 2019 کے مقابلے میں 2020 میں پاکستان میں کرپشن 4 درجے بڑھ چکی ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے چینی، آٹا، ادویات، ایل این جی چوری پر مہر ثبت کر دی۔

ادھردنیا بھر میں بدعنوانی اور دیانت داری پرعمل پیرا ممالک پرٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں 2020 میں کرپشن بڑھی ہے، 2019 کے مقابلے میں 2020 میں پاکستان کا اسکورکم ہوا ہے۔

رپورٹ میں پاکستان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ 2020 میں پاکستان نے 100 میں سے 31 پوائنٹس حاصل کیے، پاکستان کی رینکنگ میں 180 ممالک میں سے 124 واں نمبر ہے، 2019 میں پاکستان کا اسکور 32 تھا جبکہ 2019 میں پاکستان کا 120 واں نمبر تھا۔