وفاقی کابینہ غیرجابندارکمیٹی قائم کرنے کی کل منظوری دے گی ۔فائل فوٹو
وفاقی کابینہ غیرجابندارکمیٹی قائم کرنے کی کل منظوری دے گی ۔فائل فوٹو

حکومت کا تنازعات کے حل کیلیے غیرجانبدارکمیٹی قائم کرنے کافیصلہ

حکومت نے آئی پی پیزاور دیگر تنازعات کے حل کیلیے غیرجانبدارکمیٹی قائم کرنے کافیصلہ کرلیا، آئی پی پیز کیساتھ 60 ارب کی متنازع ادائیگیاں اوردیگر تنازعات غیرجانبدار کمیٹی حل کرے گی،نیب تحقیقات اورعالمی عدالت کی کارروائی سے بچنے کیلیے غیرجانبدار کمیٹی قائم کرنے کافیصلہ ہوا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ججز اوروکلا پر مشتمل نو رکنی پینل کی منظوری دی،وزارت قانون نے جسٹس ریٹائرڈ مولوی انوارالحق کی سربراہی میں سات رکنی غیر جانبدار کمیٹی کی سفارش کی ہے،وزارت قانون نے غیرجانبدار کمیٹی متبادل تنازع حل ایکٹ2017 کے تحت قائم کرنے کی سفارش کی ہے۔

کمیٹی میں سپریم کورٹ کے وکلا طاہرعباسی، شیریں عمران اور حمیرامسیح الدین کانام شامل ہیں اس کے علاوہ کمیٹی میں ہائیکورٹ کے وکلا حافظ عرفات احمد، ہادیہ عزیزاورنتالیہ کمال کانام بھی شامل ہیں،وزارت قانون کی سمری پر وفاقی کابینہ غیرجابندارکمیٹی قائم کرنے کی کل منظوری دے گی ۔