وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی استعفوں کیلئے دی گئی 31 جنوری کی ڈیڈ لائن گزر گئی اور استعفے دینے کی کھوکھلی دھمکی بھی آشکار ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے اپوزیشن کو مسترد کر کے منتخب جمہوری حکومت کا ساتھ دیا، اپوزیشن کی حسرتیں اور سازشیں دم توڑ گئیں اور قوم کو پتا چل گیا کہ ان کا ایجنڈا ذاتی مفاد اور ہوسِ اقتدار ہے۔
خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 31 جنوری تک کی وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ دینے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔