کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 10 ڈالر کی کمی سے 1850ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 450روپے اور 386روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے فی تولہ سونے کی قیمت 112850روپے اور فی دس گرام 96750روپے ہوگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے گھٹ کر 1400روپے ہوگئی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 25روپے 73پیسے گھٹ کر 1200روپے 27پیسےہوگئی۔