برطانوی شہریت کے حامل فہد سلطان نےجعلی لائسنس کے لیے پانچ لاکھ روپے ادا کیے تھے، برطانیہ جاتے ہوئے اسلام آبادائر پورٹ سے گرفتار کیاگیا
برطانوی شہریت کے حامل فہد سلطان نےجعلی لائسنس کے لیے پانچ لاکھ روپے ادا کیے تھے، برطانیہ جاتے ہوئے اسلام آبادائر پورٹ سے گرفتار کیاگیا

ایف آئی اے نے جعلی لائسنس کے حامل ایک اور پائلٹ کو گرفتار کرلیا

کراچی: ایف آئی اے نے جعلی لائسنس کے حامل ایک اور پائلٹ کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کارروائی کے دوران جعلی لائسنس رکھنے والے برطانوی شہریت کے حامل پائلٹ فہد سلطان کو برطانیہ جاتے ہوئے اسلام آبادائر پورٹ سے گرفتار کیا۔
ذرائع کے مطابق فہد سلطان نے 30 بار پائلیٹ لائسنس کے حصول کے لیے امتحان دیا۔ ملزم اپنے اہل خانہ کے ساتھ برطانیہ میں مقیم ہے، فہد سلطان نےجعلی لائسنس کے لیے پانچ لاکھ روپے ادا کیے تھے۔ گرفتارملزم کا ہوا بازی کی صعنت سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے۔ ملزم برطانیہ میں آن لائن کاروبار سے منسلک ہے۔
گرفتارملزم سمیت تین مقدمات میں نامزد 49 ملزمان ایف سی اے کی اسٹاپ لسٹ میں موجود ہیں، اس سے قبل پائلٹس کے جعلی لائسنس کے معاملے میں پائلٹ ثقلین علی کو گرفتار کیا جاچکاہے۔
ابتدائی طور پر مختلف ائیر لائنز اور اداروں کو جاری 40 لائسنسز میں پی آئی اے کو 9،شاہین ائر 1،کے کے ایوی ایشن 1،لاہور فلائنگ کلب 2،عسکری فلائنگ کلب کو بھی 2مشتبہ پائلٹ لائسنسز جاری ہوئے۔
اس کے علاوہ پرائیوٹ پائلٹس کو 14 مشتبہ لائسنس، راولپنڈی فلائنگ کلب کو 1،ہائیبرڈ فلائنگ کلب 2 اور رحمان فلائنگ کلب کو 5لائسنس جاری ہوئے۔جاری کئے گئے مشتبہ لائسنس میں 4 پرائیوٹ لائسنس،19 کمرشل پائلٹ لائسنس اور 17 ائرٹرانسپورٹ پائلٹ لائسنس شامل ہیں۔