براڈشیٹ کمیشن کادفترشرعی عدالت میں قائم کرنے کافیصلہ کیاگیاہے،گریڈ 20 کے آفیسر طارق محمودبطور رجسٹررخدمات سرانجام دیں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر)عظمت سعیدکو پولیس سیکیورٹی فراہم کرے گی ، وزارت قانون وانصاف نے مختلف اداروںسے افسران کی خدمات مانگ لیں،اسٹییبلشمنٹ ڈویژن ،ایف آئی اے اوراٹارنی جنرل سے افسران کے نام طلب کرلیے گئے،ایف آئی اے سے مالی چھان بین کے ماہر افسران کے نام طلب کیے گئے ہیں ۔
ذرائع کاکہناہے کہ وزارت صحت سے آفتاب حسین کی خدمات کمیشن کے سپرد کرنے کی درخواست کی گئی ہے، اٹارنی جنرل آفس سے بھی دو اچھی ساکھ کے افسران کے نام طلب کیے گئے ہیں۔