انتظامیہ، ڈرائیورزاور اساتذہ کام جاری نہیں سکیں گے ۔فائل فوٹو
انتظامیہ، ڈرائیورزاور اساتذہ کام جاری نہیں سکیں گے ۔فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے کا باقاعدہ آغاز کردیاگیا

پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اور اس حوالے تقریب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ہوئی۔

آج 40 ہزار ہیلتھ ورکرزکو ویکسین لگائی جائے گی اورآئندہ دنوں میں روزانہ ایک لاکھ سے زائد لوگ ویکسین لگوا سکیں گے۔

خیبرپختونخوا اور سندھ میں بھی کورونا ویکسین لگانے کی مہم شروع ہوگئی ہے۔ پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرزاورپھر بزرگ شہریوں کی ویکسینیشن ہو گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی)کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمرنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام صوبوں نے کورونا کےخلاف مل کرکام کیا،تمام وزرائے اعلیٰ کا شکریہ ،کورونا ویکسی نیشن تقریب اتحادکامظہرہے۔

اسدعمر کاکہناتھا کہ مشکل وقت میں سب مل کرکام کرتے ہیں ،اللہ نے بہت کرم کیا کہ مشکل حالات میں بہترنتائج حاصل کرسکے ،این سی او سی کی ٹیم بہترین کام کررہی ہے،چین نے ہمیشہ کی طرح مشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دیا،وزارت صحت نے وبا سے نمٹنے میں کلیدی کردارادا کیا،آسٹرازنیکا کی ویکسین بھی جلد آنی شروع ہو جائے گی،سابق معاون خصوصی ظفرمرزا کابھی شکرگزارہوں ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ امید ہے ویکسی نیشن سے تمام پاکستانی پوری طرح مستفیدہونگے،ہمارے اصل ہیروہیلتھ ورکرز ہیں جنہوں نے جان خطرے میں ڈال کرکام کیا۔