پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمان سے سابق وزیر اعظم نوازشریف کا ٹیلی فونک رابطہ، جیل بھرو تحریک پر بھی گفتگو
پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمان سے سابق وزیر اعظم نوازشریف کا ٹیلی فونک رابطہ، جیل بھرو تحریک پر بھی گفتگو

پی ڈی ایم جو بھی فیصلہ کرے ن لیگ مکمل حمایت کرے گی، نوازشریف

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچیں جہاں نواز شریف کے پیغام اور پی ڈی ایم کے ایجنڈے پر بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اورنواز شریف کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا اور دونوں رہنماؤں نے حکومت مخالف تحریک سے متعلق مشاورت کی۔
ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پیش کردہ تجاویزپر اتفاق کیا اور انہیں لانگ مارچ، استعفوں اور دھرنے کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ پی ڈی ایم جو بھی فیصلہ کرے ن لیگ مکمل حمایت کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے فضل الرحمان کویقین دہانی کرائی کہ حکومت مخالف تحریک میں پوری قوت استعمال کرنےکو تیار ہیں۔