گذشتہ روز گارڈن میں قتل کیے گئے ٹک ٹاکرز صدام اور ریحان کا کرائم ریکارڈ منظر عام پرآگیا جبکہ مسکان نامی خاتون کا منشیات فروشوں سے مبینہ رابطوں کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزکراچی کے علاقے گارڈن میں قتل ہونے والے ٹک ٹاکرزکے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، مقتولین میں سے تین خود بھی جرائم پیشہ نکلے جبکہ مقتولہ مسکان کا تعلق بھی مبینہ طور پر منشیات فروشوں سے نکلا۔
پولیس کے مطابق مسکان کے منشیات فروشوں سے مبینہ رابطوں کی بھی تحقیقات جاری ہیں، مقتولہ کی قائد آباد کے بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالرحمان سے دوستی تھی، پولیس نے منشیات فروشوں کی تصاویرحاصل کرلی ہیں، قتل کے واقعے کے بعد سے عبدالرحمان اورآصف روپوش ہوگئے ہیں،دونوں ملزمان پولیس کو کئی مقدمات میں پہلے ہی مطلوب تھے۔
ادھر قتل ہونیوالے صدام اور ریحان کی چندرو زقبل بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو بھی سامنے آگئی، جس میں دونوں کو ٹک ٹاک ویڈیو بناتے اور ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتاہے۔
پولیس کے مطابق اس ہوائی فائرنگ کامقدمہ اتحاد ٹائون تھانی میں چندروز قبل ہی درج کیا گیا تھا، ٹک ٹاکر صدام اورریحان اقدام قتل کے مقدمے میں بھی ملوث رہے ہیں،مقتولین نے ایک سال قبل ساتھیوں کے ہمراہ شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔