کورونا سے بچنے کیلیے شہری حفاظتی اقدامات کریں ، ماسک پہنیں۔فائل فوٹو
کورونا سے بچنے کیلیے شہری حفاظتی اقدامات کریں ، ماسک پہنیں۔فائل فوٹو

حلقہ بندیاں ہونے تک سندھ میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہوسکتے، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتے ہیں مگر حلقہ بندیاں ہونے تک انتخابات نہیں ہوسکتے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے سندھ کے حوالے سے جو وعدے کیے وہ آج تک وفا نہیں ہوئے، گرین لائن اورکے فورپر وعدے پورے نہیں کیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاق نے 2019 میں کراچی کے تین بڑے اسپتال سندھ کو دینے کا وعدہ کیا وہ وفا نہیں کیا،فائرٹینڈر کراچی پہنچانے میں ڈھائی سال لگ گئے، فائر ٹینڈر کراچی پورٹ پر موجود ہیں اور منتظر ہیں کہ وزیراعظم آئیں اورفوٹوسیشن کریں۔
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی نظام نے اپنی مدت پوری کی، ہم بلدیاتی انتخابات کر اناچاہتے ہیں لیکن جب تک مردم شماری نوٹیفائی نہیں ہوتی اور حلقہ بندیاں نہیں ہوتیں بلدیاتی انتخابات نہیں ہوسکتے۔