’غیرقانونی‘ مظاہروں میں شرکت پر یورپی ممالک جرمنی، سوئیڈن اور پولینڈ کے سفارتکاوں کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا ہے، روسی وزارت خارجہ
’غیرقانونی‘ مظاہروں میں شرکت پر یورپی ممالک جرمنی، سوئیڈن اور پولینڈ کے سفارتکاوں کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا ہے، روسی وزارت خارجہ

روس نے یورپی سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا

روس نے اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کی حمایت اور شرکت کرنے پر تین یورپی ممالک کے سفارتکاروں کو ملک بد ر کردیا۔
گزشتہ دنوں سے روس میں اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنی کی گرفتاری اور جیل میں ڈالنے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے تھے جبکہ روسی پولیس نے سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا تھا۔
ان مظاہروں میں کئی ممالک کے سفارتکاروں نے بھی شرکت کی تھی جس کے بعد اب روس نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کے مطابق ’غیرقانونی‘ مظاہروں میں شرکت پر یورپی ممالک جرمنی، سوئیڈن اور پولینڈ کے سفارتکاوں کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا ہے۔
روسی فیصلے پر یورپی ممالک نے شدید احتجاج کیا ہے جبکہ جرمنی نے فیصلے پر نظرثانی نہ کرنے کی صورت میں جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔
پولینڈ نے کسی بھی سفارتکار کی جانب سے احتجاج میں شرکت کی تردید کی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی ناوالنی پانچ ماہ بعد وطن واپس پہنچے تھے تو انہیں ائیرپورٹ سے ہی حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد جنوری کے آخری ہفتے میں روس بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔